Post Main Ad Panel
Read in English آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک سے امن کمیٹی کے وفد کی اہم ملاقات: بین المسالک ہم آہنگی، سیکیورٹی صورتحال اور اشتعال انگیزی کی روک تھام پر تفصیلی مشاورت

آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک سے امن کمیٹی کے وفد کی اہم ملاقات: بین المسالک ہم آہنگی، سیکیورٹی صورتحال اور اشتعال انگیزی کی روک تھام پر تفصیلی مشاورت

2 ویوز

فیصل آباد: 12 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد انعام الرحمن ملک سے امن کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں ریجن بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی اور تحفظ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران حساس معاملات میں بروقت رابطہ قائم رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ آر پی او انعام الرحمن ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور نمائندگان کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے، اور ریجن میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آر پی او فیصل آباد نے ہدایت کی کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی يا نفرت انگیز مواد کی تشہیر سے مکمل گریز کیا جائے۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ مساجد کے منبر و محراب سے امن، محبت اور رواداری کا پیغام عام کریں۔ آر پی او نے واضح کیا کہ اشتعال انگیزی پھیلانے اور فتنہ پروری میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel