Post Main Ad Panel
Read in English پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری  کے فیز ٹو کا آغاز

پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری  کے فیز ٹو کا آغاز

4 ویوز

فیصل آباد: 14 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی قیادت میں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری  کے فیز ٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے موقع پر فیلڈ شمار کنندگان میں جدید ٹیبلٹس تقسیم کیے گئے تاکہ ڈیٹا جمع کرنے کے عمل کو مزید تیز، مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل ڈیٹا کلیکشن کے معیار کو بہتر بنانا، فیلڈ آپریشنز میں درستگی کو یقینی بنانا اور سروے کے عمل کو جدید ترین تکنیکی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر  سید حسن رضا بھی موجود تھے جنہوں نے فیز ٹو کے تکنیکی و انتظامی خدوخال پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع فیصل آباد میں مستحق افراد تک فلاحی سکیموں کے ثمرات پہنچانے کے لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ ڈیٹا کا اندراج وقت کی اہم ضرورت ہے، اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اس مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔

Post Bottom Ad Panel