Post Main Ad Panel
Read in English ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر فارمیسی یا ہسپتال کو ادویات کی فراہمی پر پابندی

ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر فارمیسی یا ہسپتال کو ادویات کی فراہمی پر پابندی

7 ویوز

فیصل آباد: 15 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): ادویات کی قانونی سپلائی اور ڈرگ ڈسٹری بیوشن کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ  محمد محسن اصغر کی زیرِ صدارت فارما ڈسٹری بیوٹرز اور کوالیفائیڈ پرسنز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 30 سے زائد فارما ڈسٹری بیوٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈرگ سیل لائسنس سے متعلق مختلف امور، قانونی تقاضوں اور درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیڈرل کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ڈاکٹروں کے کلینکس اور ہسپتالوں کو ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر ادویات کی فراہمی سے متعلق پائے جانے والے ابہامات اور ان ادویات کی قانونی حیثیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ نجی ہسپتالوں میں قائم ڈاکٹروں کی فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز کو متعلقہ قوانین کے مطابق ڈرگ سیل لائسنس حاصل کرنے کا پابند بنایا جائے۔

سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد محسن اصغر نے تمام فارما ڈسٹری بیوٹرز کو سخت ہدایت کی کہ وہ مطلوبہ ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر کسی بھی فارمیسی، میڈیکل سٹور یا متعلقہ ادارے کو ادویات فراہم نہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ڈرگ ایکٹ اور متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel