Post Main Ad Panel
Read in English پاورہٹنگ کی ٹریننگ، پی سی بی کا کھلاڑیوں کو امریکا بھیجنے کا منصوبہ

پاورہٹنگ کی ٹریننگ، پی سی بی کا کھلاڑیوں کو امریکا بھیجنے کا منصوبہ

34 ویوز

 

(ڈیجیٹل اطلاع) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بعض کھلاڑیوں کو خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت امریکا بھیجنے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے تاکہ انہیں مختلف ماحول میں سیکھنے اور اپنی مہارتوں میں مزید نکھار لانے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاورہٹنگ کے حوالے سے خاص مہارت موجود ہے، کھلاڑیوں کو پاورہٹنگ کے طریقوں سےروشناس کرانا چاہتے ہیں۔ مائیک ہیسن کے مطابق میڈیکل پینل ٹریننگ کا طریقہ کاربدل رہا ہے، پاکستانی فاسٹ بولرزکی انجریز دیگر ممالک سے زیادہ نہیں، علی رضا کوانٹرنیشنل کرکٹ کے مطابق فٹ بناناچاہتے ہیں، انہیں اپنی جسمانی فٹنس پرمزید کام کرنا ہوگا۔
Post Bottom Ad Panel