فیصل آباد
تھانہ رجانہ کے علاقے چک نمبر 268 گ ب میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی ہلاکت کے حادثے میں اہم پیش رفت
13
ویوز
فیصل آباد، 27 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ رجانہ کے علاقے چک نمبر 268 گ ب کے قریب پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رجانہ روڈ چک نمبر 268 گ ب کے قریب ہونے والے خوفناک تصادم میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ رجانہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسے حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔