Post Main Ad Panel
Read in English خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

65 ویوز

فیصل آباد: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) خونی کھیل پتنگ بازی اور جان لیوا دھاتی و کیمیکل ڈور کی خرید و فروخت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد ریاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث ملزمان علی، معظم، سیف اور احسن کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے کثیر تعداد میں پتنگیں اور خطرناک کیمیکل ڈور برآمد کر لی گئی، جس پر ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں پتنگ بازی جیسے خونی اور خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔ سی پی او نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ قاتل ڈور کے ذریعے معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel