Post Main Ad Panel
Read in English   منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی: دربار شمش دین کے قریب سے منشیات فروش ناصر محمود گرفتار، 1 کلو 660 گرام چرس برآمد

  منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی: دربار شمش دین کے قریب سے منشیات فروش ناصر محمود گرفتار، 1 کلو 660 گرام چرس برآمد

4 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ایس پی جڑانوالہ اور ڈی ایس پی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تھانہ روڑالہ روڈ پولیس نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روڑالہ روڈ مہر گلزار حسنین سپرا کو مخبرِ خاص کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ملزم ناصر محمود ولد سکندر قوم کھرل کافی عرصے سے دربار شمش دین کے احاطے کے قریب بیٹھ کر منشیات فروشی کے گھناؤنے دھندے میں ملوث ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری طور پر مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1660 گرام (1 کلو 660 گرام) چرس برآمد کر کے اس کے خلاف تھانہ روڑالہ روڈ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او روڑالہ روڈ مہر گلزار حسنین سپرا کا کہنا تھا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایات کے مطابق علاقہ کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے موثر اور سخت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel