Post Main Ad Panel
Read in English نڑوالا روڈ: ڈمپر اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم، 16 سالہ نوجوان جاں بحق

نڑوالا روڈ: ڈمپر اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم، 16 سالہ نوجوان جاں بحق

7 ویوز

فیصل آباد: 8 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں نڑوالا روڈ پر نادر فلائنگ کوچ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی شناخت 16 سالہ بلال حسین ، سکنہ چوہڑ ماجرہ چوک، غلام محمد آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ضروری طبی و قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel