Post Main Ad Panel
Read in English چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا گھنٹہ گھر اور ملحقہ بازاروں کا ہنگامی دورہ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متعدد دکانیں سیل

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا گھنٹہ گھر اور ملحقہ بازاروں کا ہنگامی دورہ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متعدد دکانیں سیل

5 ویوز

فیصل آباد، 28 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عثمان غنی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ایس ڈی او پیرا کے ہمراہ گھنٹہ گھر (کلاک ٹاور) اور ملحقہ بازاروں کا ہنگامی دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کی نگرانی کی۔

انتظامی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران بھوانہ بازار، پورہ گلی، جھنگ بازار، ریگل روڈ اور ڈگلس پورہ میں تجاوزات قائم کرنے پر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ سرکاری راستوں پر رکھا گیا سامان ضبط کر کے میونسپل کارپوریشن کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔

Post Bottom Ad Panel