فیصل آباد
ایم ڈی واسا فیصل آباد نے سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے نیا پلان بنانے کا حکم دے دیا
23
ویوز
فیصل آباد، 24 ستمبر(ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) نے مون سون سیزن کے اختتام کے بعد سیوریج لائنوں اور مین ڈرینج چینلز کی ڈی سلٹنگ کے لیے نیا پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر ثاقب رضا نے متعلقہ افسران کو تمام چھوٹی اور بڑی سیوریج لائنوں سمیت مین چینلز کی ڈی سلٹنگ نظرثانی شدہ پلان کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ثاقب رضا نے کہا کہ شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا واسا کی ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے دستیاب مشینری اور دیگر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے متعلقہ شعبوں کو ڈی سلٹنگ کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے اور نظرثانی شدہ پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔