Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: الائیڈ ہسپتال ون میں سہولیات کا فقدان، سی ٹی اینجیو مشین نہ ہونے پر مریض لاہور ریفر

فیصل آباد: الائیڈ ہسپتال ون میں سہولیات کا فقدان، سی ٹی اینجیو مشین نہ ہونے پر مریض لاہور ریفر

8 ویوز

فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) - ریجن کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال الائیڈ ہسپتال ون میں سہولیات کے فقدان کے باعث مفت علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو لاہور منتقل کیا جانے لگا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سی ٹی اینجیو کی مشین نہ ہونے پر عذرا بی بی نامی مریضہ کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اربوں روپے کے سالانہ بجٹ اور مبینہ انتظامی غفلت کے باعث لاکھوں روپے کی یہ مشینری تاحال نہیں خریدی جا سکی، اور الائیڈ ہسپتال ون سمیت فیصل آباد کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں سی ٹی اینجیو کی مشین موجود نہیں۔ حیرت انگیز طور پر الائیڈ ہسپتال ون کے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹرز کو ہسپتال میں مشین میسر نہیں، جبکہ انہی ڈاکٹرز کے پرائیویٹ کلینکس پر سی ٹی اینجیو کے لیے مشینری موجود ہے۔

متاثرہ مریضہ کے لواحقین نے مفت معیاری علاج کے دعویدار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہسپتال کو فوری طور پر مطلوبہ مشینری مہیا کرے۔

Post Bottom Ad Panel