Post Main Ad Panel
Read in English سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 3 کلو 300 گرام ہیروئن برآمد

سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 3 کلو 300 گرام ہیروئن برآمد

18 ویوز

جڑانوالہ، 28 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ رانا ساجد محمود نے اے ایس آئی ظفر اقبال اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شفقت ولد محمد عباس قوم کھرل، سکنہ چک نمبر 378 گ ب کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 3 ہزار 300 گرام (3 کلو 300 گرام) ہیروئن برآمد ہوئی، جس پر پولیس نے اے ایس آئی ظفر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو پابندِ سلاسل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ رانا ساجد محمود نے اپنے پیغام میں جرائم پیشہ عناصر کو واضح وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یا تو جرائم چھوڑ دیں یا پھر علاقہ چھوڑ دیں، بصورت دیگر ان کا ٹھکانہ جیل ہی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ افسران کی سربراہی میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے کو جرائم سے پاک کر کے ہی دم لیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel