(ڈیجیٹل اطلاع) بھارتی اداکارہ اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت نے اپنے مذہبی عقائد پر سوال اٹھانے والوں کو سخت جواب دے دیا۔
راکھی ساونت نے برطانوی خبررساں ادارے کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اپنی مذہبی اور روحانی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچ وقت کی نماز ادا کرتی ہیں، قرآن پڑھتی ہیں اور اب تک 8 مرتبہ عمرہ کر چکی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے مئی 2022 میں سابق شوہر عادل خان درانی سے نکاح کے وقت اسلام قبول کیا تھا، جبکہ جنوری 2023 میں انہوں نے اپنے مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا نام فاطمہ رکھنے کی بھی بات کی تھی۔
راکھی نے بتایا کہ اگرچہ ان کی عادل خان درانی کے ساتھ شادی صرف 6 ماہ تک قائم رہی، تاہم ان کا ایمان برقرار ہے۔ وہ فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی نماز کے علاوہ تہجد بھی ادا کرتی ہیں اور قرآن مجید کی تلاوت بھی کرتی ہیں۔