Post Main Ad Panel
Read in English جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی سنڈیکیٹ کا 78 واں اجلاس: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کی صدارت میں اہم تعلیمی، مالی اور انتظامی فیصلوں کی منظوری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی سنڈیکیٹ کا 78 واں اجلاس: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کی صدارت میں اہم تعلیمی، مالی اور انتظامی فیصلوں کی منظوری

5 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی سنڈیکیٹ کا 78 واں اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کی صدارت میں نیو کیمپس کے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف انتظامی و تعلیمی امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

اجلاس کے دوران سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے متعدد کلیدی تعلیمی، مالیاتی اور انتظامی معاملے زیرِ بحث لاتے ہوئے ان کی حتمی منظوری دی۔ اس کے علاوہ سنڈیکیٹ نے اپنے سابقہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کی سفارشات کی توثیق کی، اور ایفیلی ایشن (الحاق) کمیٹی کی منتقلی و الحاق سے متعلقہ سفارشات کی منظوری دی گئی-

اجلاس میں یونیورسٹی ملازمین کے انتظامی امور بشمول بلا اجازت غیر حاضری کے کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے ضروری قانونی و انتظامی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے سنڈیکیٹ کے تمام اراکین کی فعال شرکت اور قیمتی تجاویز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خصوصاً ان اراکین کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا جو اپنی مدتِ ملازمت یا آئینی مدت مکمل ہونے پر اپنے دورانیے کے آخری اجلاس میں شرکت کر رہے تھے۔

 

Post Bottom Ad Panel