Post Main Ad Panel
Read in English اسلام آباد لانگ مارچ ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل یاسین ڈوگر کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا: پولیس افسران، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

اسلام آباد لانگ مارچ ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل یاسین ڈوگر کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا: پولیس افسران، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

4 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): اسلام آباد میں لانگ مارچ ڈیوٹی کے دوران انتقال کرنے والے فیصل آباد پولیس کے کانسٹیبل یاسین ڈوگر کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 132 ر۔ب سہو والا (نواح چک جھمرہ) میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔

نمازِ جنازہ میں ڈویژنل و ضلعی پولیس افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، رفقائے کار اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکت کرنے والے اعلیٰ حکام میں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فیصل آباد ناصر جاوید رانا، ایس پی مدینہ ڈویژن اظہر علی، سابق صوبائی وزیر حاجی اجمل چیمہ، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور فیصل آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے شامل تھے۔

اس موقع پر پولیس افسران اور دیگر شرکاء نے شہید/مرحوم کانسٹیبل یاسین ڈوگر کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور ان کے سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

Post Bottom Ad Panel