Post Main Ad Panel
Read in English دورانِ سروس وفات پانے والے پولیس کانسٹیبل کوثر رضا کی نمازِ جنازہ ادا

دورانِ سروس وفات پانے والے پولیس کانسٹیبل کوثر رضا کی نمازِ جنازہ ادا

40 ویوز

 

فیصل آباد: دورانِ سروس وفات پانے والے فیصل آباد پولیس کے کانسٹیبل کوثر رضا کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز فیصل آباد میں ادا کردی گئی، جس میں آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا، سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ایس پی مدینہ ڈویژن سمیت سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم کانسٹیبل کوثر رضا تھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دورانِ ڈیوٹی اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کرگئے۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے مرحوم کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ کانسٹیبل کوثر رضا ایک محنتی، فرض شناس اور ذمہ دار پولیس اہلکار تھے، جنہوں نے محکمہ پولیس میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں فیصل آباد پولیس مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

آر پی او نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء اور دورانِ سروس وفات پانے والے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Post Bottom Ad Panel