Post Main Ad Panel
Read in English سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرنے والے شاکا اور طالبی گروپ کے 5 ملزمان گرفتار

سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرنے والے شاکا اور طالبی گروپ کے 5 ملزمان گرفتار

51 ویوز

فیصل آباد، 21 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): تھانہ صدر سمندری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ دشمنی کی بنا پر ایک دوسرے پر جان لیوا فائرنگ کرنے والے شاکا اور طالبی گروپ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق دونوں گروپوں نے دیرینہ رنجش کے باعث ایک دوسرے پر فائرنگ کی تھی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سمندری محمد عدنان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان محمد نوید، غلام مصطفیٰ، مشتاق احمد، امین اور عدنان کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور قانون شکن عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel