Post Main Ad Panel
Read in English چباں روڈ پر گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا

چباں روڈ پر گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا

7 ویوز

فیصل آباد، 28 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد کے علاقے چباں روڈ، محمود آباد گلی نمبر 13 نزد خدیجہ محمود ٹرسٹ ہسپتال میں واقع ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مطابق 3 مرلہ کے گھر کے ایک کمرے میں ایل سی ڈی کی تار میں سپارکنگ کے باعث آگ لگی، جس نے کمرے میں موجود فرنیچر اور دیگر گھریلو سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری آپریشن کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا کر اسے گھر کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا۔ ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا کسی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Post Bottom Ad Panel