Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کے تحت ٹریفک مینجمنٹ، ڈی ایس پی ارم ناز کی ویمن کالج پرنسپل سے اہم ملاقات

فیصل آباد: ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کے تحت ٹریفک مینجمنٹ، ڈی ایس پی ارم ناز کی ویمن کالج پرنسپل سے اہم ملاقات

18 ویوز

فیصل آباد، 29 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کے تحت شہر میں ٹریفک کی روانی اور مینجمنٹ کو مؤثر بنانے کے لیے ڈی ایس پی سرکل سٹی ارم ناز نے گورنمنٹ کالج فار ویمن کارخانہ بازار کی پرنسپل سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کا بنیادی مقصد کالج کے اوقاتِ کار (چھٹی اور آمد) کے دوران روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کو متوازن بنانا، طالبات کی آمدورفت کو آسان و محفوظ بنانا اور علاقے میں درپیش ٹریفک مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنا تھا۔

گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے ٹریفک کے بہتر انتظام کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Post Bottom Ad Panel