Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 دکاندار گرفتار، ایک کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 دکاندار گرفتار، ایک کے خلاف مقدمہ درج

19 ویوز

فیصل آباد میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 دکاندار گرفتار

فیصل آباد، 10 اگست: ایڈمن آفیسر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج جبکہ دو دکانداروں کو موقع سے گرفتار کرا دیا۔

ریاض حسین انجم نے ملت روڈ، گلستان کالونی، شیخوپورہ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

دوران چیکنگ مقررہ قیمت سے زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف موقع پر کارروائی کی گئی۔ ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی من مانی قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Post Bottom Ad Panel