Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا غلام محمد آباد ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا غلام محمد آباد ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی کا جائزہ

6 ویوز

 

فیصل آباد، 25 اگست 2026: ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، علاج معالجے اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ کیا جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کے انتظامی امور، طبی سہولیات اور مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

محمد نعمان صدیق نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے، ادویات کی دستیابی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے مریضوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو مختلف شعبوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری علاج، بروقت طبی سہولیات اور بہتر نگہداشت کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ تمام شعبوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مریضوں کو علاج کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Post Bottom Ad Panel