Post Main Ad Panel
Read in English جرمنی میں پاکستانیوں کیلیے ملازمت کے دروازے کھل گئے

جرمنی میں پاکستانیوں کیلیے ملازمت کے دروازے کھل گئے

34 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) وہ پاکستانی جو بیرون ملک روزگار کی تلاش میں ہیں، ان کے لیے جرمنی میں نرسنگ کے شعبے میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای)کے مطابق عمر رسیدہ آبادی اور اوسط عمر میں اضافے کے باعث جرمنی کو تربیت یافتہ نرسوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
ایسی پاکستانی نرسیں جو مستند ڈپلومہ یا ڈگری رکھتی ہیں، جرمنی میں ملازمت کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔
اس کے لیے سب سے پہلے اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہلیت کی جرمن حکام سے باضابطہ منظوری ضروری ہے۔
بی ای او ای کے مطابق ملازمت کے لیے ڈگری کی منظوری، جرمن زبان سیکھنا اور دیگر شرائط کو پوری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel