Post Main Ad Panel
Read in English 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کا بلاسود قرضہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کا بلاسود قرضہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

25 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کا بلاسود قرضہ حاصل کرنے کا درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے مویشی پالنے والے حضرات کی معاشی مدد اور دودھ و گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے ‘سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اسکیم’ کے تیسرے مرحلے کے لیے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اس اسکیم کے تحت فارمرز کو انتہائی آسان شرائط پر بلاسود مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس انقلابی اسکیم کے تحت اہل مویشی پال فارمرز کو رجسٹرڈ ڈیلرز سے جانوروں کی خوراک، سائلج، منرل مکسچر اور دیگر منظور شدہ غذائی مصنوعات خریدنے کے لیے 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کا بلاسود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
اس تیسرے مرحلے میں کارڈ ہولڈرز کو اب اپنے منظور شدہ قرض کی کل رقم میں سے 25 فیصد تک نقد رقم نکالنے کی خصوصی رعایت بھی دی گئی ہے تاکہ وہ دیگر ضروری اخراجات پورے کر سکیں۔
اسکیم کے لیے اہلیت؟
حکومت کی جانب سے مقرر کردہ معیار کے مطابق اسکیم میں اپلائی کرنے کرنے کے لیے درخواست گزار کا تعلق پنجاب سے ہونا ضروری ہے۔
فارمر کے پاس کم از کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 20 اہل بچھڑے یا بھینس کے کٹے ہونے چاہئیں جبکہ امیدوار کے پاس اپنا شناختی کارڈ اور اپنے نام پر رجسٹرڈ فعال موبائل نمبر ہونا لازمی ہے۔
اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے کے لیے جانوروں کا لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہونا لازمی ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ کار
اسکیم کے تیسرے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا عمل 15 جولائی 2026 سے شروع ہو چکا ہے، دلچسپی رکھنے والے فارمرز مختلف طریقوں سے اپلائی کر سکتے ہیں۔
مویشی پالنے والے حضرات آفیشل ویب سائٹ plc.punjab.gov.pk پر جا کر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔
فارمرز اپنے جانوروں کی رجسٹریشن اور درخواست کے عمل میں مدد کے لیے اپنے قریبی سرکاری ویٹرنری ہسپتال یا لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے سہولت مرکز سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

Post Bottom Ad Panel