Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں دوہرے قتل کا ڈراؤنا واقعہ: پولیس نے چند گھنٹوں میں سفاک ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں دوہرے قتل کا ڈراؤنا واقعہ: پولیس نے چند گھنٹوں میں سفاک ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

4 ویوز

فیصل آباد: 10 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں گھریلو تنازع پر بھابھی اور بھتیجی کو قتل اور بھائی کو شدید زخمی کرنے والے ملزم بدر زمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم بدر زمان نے گھریلو ناچاقی کے باعث اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بھابھی ثمن بی بی اور بھتیجی میرب کو موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ملزم کا اپنا بھائی رضوان شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کی سربراہی میں ایک خاص ٹیم تشکیل دی جس میں ڈی ایس پی فیکٹری ایریا وسیم فراز اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا محمد ریاض شامل تھے۔

پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے روپوش ہونے والے ملزم بدر زمان کو چند ہی گھنٹوں میں دبوچ لیا اور واقعے میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے اہم کامیابی پر سپیشل پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد و قرائن کے ساتھ عدالت عالیہ میں پیش کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel