Post Main Ad Panel
Read in English ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے 16کیس ڈرگ کورٹ کو بھجوا دیئے

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے 16کیس ڈرگ کورٹ کو بھجوا دیئے

30 ویوز

فیصل آباد   24ستمبر  ڈیجیٹل اطلاع  ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے 49کیسز میں قصورواروں کا موقف سنا۔بورڈ نے مستند جواز پیش نہ کرنے پر16کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کرنے،18کو وارننگ دینے کے علاوہ 14کیسز کوریکارڈ مکمل نہ کرنے پر موخر کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز زاہد اقبال کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈر محسن اصغر،ڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع فیصل آباد میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کے قلع قمع کے لئے ڈرگ انسپکٹرزاپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اورعلاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Post Bottom Ad Panel