Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستیں سنیں؛ مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ہدایات جاری

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستیں سنیں؛ مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ہدایات جاری

7 ویوز

فیصل آباد: 15 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے اپنے دفتر میں پبلک ڈیلنگ کے مخصوص اوقات میں آئے سائلین اور شہریوں کے درپیش مسائل سن کر متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اپنے دفتر آمدہ شہریوں کی جانب سے پیش کی گئی انفرادی و اجتماعی درخواستوں اور مسائل کا خود تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مسائل کی نوعیت کے مطابق متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری اور شفاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے کہا کہ شہریوں کو بلا تاخیر ریلیف کی فراہمی اور ان کی شکایات کا بروقت، معیاری اور منصفانہ ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

 

Post Bottom Ad Panel