Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا میونسپل لائبریری اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا میونسپل لائبریری اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

4 ویوز

فیصل آباد 4 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)— ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے میونسپل لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں کتب بینی کے شوقین افراد کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے طلبہ کے لیے مطالعہ، تحقیق اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے لیے پُرسکون اور سازگار ماحول فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کمپیوٹر لیب کو جلد فعال کرنے اور عمارت کے فرنٹ ایلیویشن کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ، ڈپٹی کمشنر نے گھنٹہ گھر کے اطراف امام بارگاہ سائٹ 1 و 2، کارخانہ بازار، امین پور بازار اور کچہری بازار زائل گھر میں زیر تعمیر پارکنگ پلازوں کا معائنہ کیا۔ کام کی سست رفتار کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے تعمیراتی عمل کو تیز کرنے اور ڈبل شفٹ میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو جلد بہتر پارکنگ کی سہولت مل سکے۔ بعد ازاں، انہوں نے امین پور اور جھنگ بازار کے بیوٹیفکیشن منصوبوں کا بھی دورہ کیا، جہاں بتایا گیا کہ امین پور بازار کے منصوبے پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ جھنگ بازار پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

Post Bottom Ad Panel