Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم

فیصل آباد: قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم

6 ویوز

فیصل آباد، 28 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ منصورآباد کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم افتخار احمد کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر علی انجم نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر مجرم افتخار احمد کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ اقدامِ قتل کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مزید برآں دفعہ 337F(iii) کے تحت جرم ثابت ہونے پر ایک لاکھ 50 ہزار روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجرم نے تین سال قبل تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کر کے اعجاز احمد کو قتل جبکہ نذیر احمد اور ارسلان کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا اور مقدمے کی مؤثر پیروی کی۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بہترین تفتیش، بروقت شہادتوں اور مؤثر پیروی کے باعث معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ہے۔

Post Bottom Ad Panel