Post Main Ad Panel
Read in English غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ شاپس کے خلاف کارروائی، 10 دکانیں سیل

غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ شاپس کے خلاف کارروائی، 10 دکانیں سیل

21 ویوز

فیصل آباد:    26ستمبر     ڈیجیٹل اطلاع      ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس ٹیم نے سول ڈیفنس آفیسر محمد اقبال جاوید اختر کھیچی کی سربراہی میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر 10 غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ شاپس کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران غیر قانونی ری فلنگ میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا، جس میں 4 ری فلنگ مشینیں، 9 الیکٹریکل کنڈے، 9 ری فلنگ لیڈز اور 2 ویکیوم پمپس شامل ہیں۔ قبضے میں لیا گیا سامان سول ڈیفنس دفتر میں جمع کروا دیا گیا۔مزید برآں، سیل شدہ دکانوں میں سے ایک دکان کو مبینہ طور پر دوبارہ کھولنے کے معاملے پر ایف آئی آر کے اندراج کے لیے استغاثہ تھانہ منصور آباد میں جمع کروا دیا گیا ہے۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Post Bottom Ad Panel