Post Main Ad Panel
Read in English پولیس افسر کو رشوت کی پیشکش کرنے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج

پولیس افسر کو رشوت کی پیشکش کرنے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج

81 ویوز

فیصل آباد، 19 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو رشوت کی پیشکش کرنے والے شہری کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم آصف نے ایک سابقہ درخواست پر راضی نامے کا حوالہ دیتے ہوئے اے ایس آئی محمد شاہد کو 30 ہزار روپے رشوت دینے کی پیشکش کی۔ جس پر اے ایس آئی محمد شاہد نے فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو موقع پر حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا ہے کہ رشوت ستانی اور قانون شکن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel