Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں 'آن اسکرین مارکنگ' کی موک ایکسرسائز 17 اکتوبر کو ہوگی

فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں 'آن اسکرین مارکنگ' کی موک ایکسرسائز 17 اکتوبر کو ہوگی

8 ویوز

فیصل آباد: 15 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں امتحانی نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور جوابی کاپیوں کی جانچ میں شفافیت لانے کے لیے آن اسکرین مارکنگ  کے نظام کے حوالے سے موک ایکسرسائز 17 اکتوبر 2026ء بروز ہفتہ صبح 10:30 بجے منعقد ہوگی۔

اس اہم تقریب میں چیئرمین ٹاسک فورس وزیراعلیٰ پنجاب برائے آن اسکرین مارکنگ مزمل محمود، رانا احمد شہریار خاں ایم پی اے اور بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل ایم پی اے بطور مہمانانِ گرامی شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے بتایا کہ موک ایکسرسائز کا بنیادی مقصد آن اسکرین مارکنگ کے ڈیجیٹل نظام کی عملی جانچ، امتحانی عمل میں شفافیت کو فروغ دینے اور جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن اسکرین مارکنگ کے نفاذ سے امتحانی نتائج کی تیاری کے عمل کو تیز تر، درست اور قابلِ اعتماد بنانے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے وژن کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد امتحانی نظام میں جدید ترین اصلاحات متعارف کروا کر طلباء کو شفاف اور معیاری امتحانی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Post Bottom Ad Panel