Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار، ماہرین نے خطرناک اثرات سے خبردار کردیا

فیصل آباد میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار، ماہرین نے خطرناک اثرات سے خبردار کردیا

14 ویوز
 

 

منشیات کے استعمال سے انسانی صحت اور معاشرے پر پڑنے والے منفی اثرات پر تفصیلی گفتگو

فیصل آباد، 18 اگست 2026ء: انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال II کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ماہرین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

سیمینار میں ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، پرنسپل فیصل آباد گرامر سکول اینڈ کالج رفعت نوید، ڈاکٹر سمرین افضل، چیئرمین انسداد منشیات میاں رضوان صدیق، جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم، پروفیسر محمد رحمت اللہ سیالوی، میاں عثمان صدیق چوہدری، نائب صدر محمد پرویز، ہیومن ایکٹیوسٹ ندا رضوان، محمد افضل جالندھری اور دیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے شرکاء کو منشیات کے انسانی صحت پر مضر اثرات سے آگاہ کیا اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے معاشرے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ماہرین نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے والدین، تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

سیمینار کا مقصد منشیات کے تباہ کن اثرات کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنا اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔

Post Bottom Ad Panel