فیصل آباد (19 اگست 2026): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور صاف ستھرے پنجاب کے وژن کے تحت ستھرا پنجاب ایجنسی نے شہر میں کچرا پھیلانے کی روک تھام کے لیے اینٹی لٹرنگ سکواڈ کو فیلڈ میں متحرک کر دیا ہے۔
اسکواڈ نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز چوک گھنٹہ گھر کے علاقے سے کیا، جہاں شہریوں اور دکانداروں کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
اسکواڈ کے اہلکار شہریوں کو کھلی جگہوں پر کچرا پھینکنے سے گریز اور مقررہ کوڑے دان استعمال کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ دکانداروں کو بھی اپنی دکانوں اور اطراف کے علاقوں کو صاف رکھنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
سی ای او ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی کی ہدایت پر شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔