Post Main Ad Panel
Read in English اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال کا جھنگ روڈ کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ، خالی پلاٹوں میں کوڑا پھینکنے پر سخت کارروائی کا انتباہ

اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال کا جھنگ روڈ کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ، خالی پلاٹوں میں کوڑا پھینکنے پر سخت کارروائی کا انتباہ

12 ویوز

لالیاں، 28 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری ذوالقرنین علی رجوکہ کے ہمراہ جھنگ روڈ کا دورہ کیا اور علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے ستھرا پنجاب پروگرام کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو فوری طور پر مزید بہتر بنایا جائے اور سڑکوں کے اطراف موجود خالی پلاٹوں کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے شہریوں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ خالی پلاٹوں اور کھلی جگہوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، لہٰذا شہری شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Post Bottom Ad Panel