Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 62 سالہ شہری پر مبینہ تشدد، جاں بحق

فیصل آباد: گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 62 سالہ شہری پر مبینہ تشدد، جاں بحق

10 ویوز

 

فیصل آباد، 21 اگست 2026: تھانہ منصور آباد کے علاقے داتا پارک گلی نمبر 7 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کے معاملے پر 62 سالہ شہری مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گلی میں کھڑی ایک گاڑی کا شیشہ چھت سے پتھر گرنے کے باعث ٹوٹ گیا تھا۔ واقعے کے بعد گاڑی کے شیشہ ٹوٹنے پر مبینہ طور پر پڑوسیوں نے 62 سالہ مقصود کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شدید تشدد کے نتیجے میں مقصود جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مبینہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

Post Bottom Ad Panel