Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد میں چھاپہ، 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کی غیر معیاری زرعی ادویات برآمد

فیصل آباد میں چھاپہ، 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کی غیر معیاری زرعی ادویات برآمد

33 ویوز

فیصل آباد میں غیر معیاری پیسٹی سائیڈز کے خلاف بڑا ایکشن، ایک شخص گرفتار
فیصل آباد(10۔اگست2026ء) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایات پرڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ذوالفقار علی غوری نے ورٹیکس ایگ پرائیویٹ لمیٹڈ،67 ج۔ب سدھارمیں کامیاب چھاپہ مارکرتقریبا سوا 2 کروڑ روپے مالیت کی37 ہزار366 کلوگرام غیر معیاری زرعی ادویات (پیسٹیسائیڈ) قبضہ میں لے لی۔دوران چیکنگ جعلی ڈیٹا، غیر قانونی پیکنگ،غیر قانونی رجسٹریشن نمبر کا استعمال، پیکنگ پلانٹ کی عدم تصدیق پائی گئی۔ٹیم نے موقع سے سیمپلز لینے کے علاوہ ایک فرد کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس اور مقدمہ درج کرادیا۔ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن نے بتایا کہ کارروائی تقریباً 48 گھنٹے جاری رہی اور تمام تر دباؤ کے باوجود ٹیم نے بھرپور انداز میں ایکشن لیا۔

Post Bottom Ad Panel