Post Main Ad Panel
Read in English  ستیانہ روڈ پر رکشہ، موٹرسائیکل اور ہارویسٹر کے تصادم میں ایک لڑکی جاں بحق، دوسری زخمی

 ستیانہ روڈ پر رکشہ، موٹرسائیکل اور ہارویسٹر کے تصادم میں ایک لڑکی جاں بحق، دوسری زخمی

6 ویوز

فیصل آباد: 6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)---- ریسکیو 1122 کے مطابق فیصل آباد میں ستیانہ بنگلہ کے قریب چک 31 کے قریب پیش آنے والے ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی ہے۔

حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق پہلے ایک رکشہ اور موٹرسائیکل کا آپس میں تصادم ہوا، جس کے فورا بعد پیچھے سے آنے والے ایک ہارویسٹر نے موٹر سائیکل سوار لڑکیوں کو کچل ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ عریبہ صادق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 22 سالہ امرا اسد زخمی ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمی لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔ دوسری جانب، جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد موقع پر موجود ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel