فیصل آباد
کھیتوں کو بچانے کے لیے لگائی گئی بجلی کی تاروں کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق، خاتون زخمی
11
ویوز
فیصل آباد :5اکتوبر(ڈیجیٹل اطلاع)— تاندلیانوالہ کے علاقے 408 لٹکن کی جھوک میں کھیتوں کو جانوروں سے بچانے کے لیے لگائی گئی غیر قانونی برقی تاروں (الیکٹرک وائرز) کی زد میں آ کر دو افراد کرنٹ لگنے سے شدید متاثر ہوئے، جن میں سے ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، حادثے کے نتیجے میں 19 سالہ عابد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 45 سالہ مینا نامی خاتون کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔