Post Main Ad Panel
Read in English ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کا اقبال اسٹیڈیم کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کا اقبال اسٹیڈیم کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

8 ویوز

فیصل آباد: 9 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)فیصل آباد میں شروع ہونے والے ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیکیورٹی خدشات اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اقبال اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ایس پی لائل پور ٹاؤن عابد ظفر اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران سی پی او فیصل آباد نے اسٹیڈیم پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والے افسران اور جوانوں کی حاضری اور سیکیورٹی پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اقبال اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی انٹری گیٹس پر چیکنگ کے فرائض سرانجام دینے والے ملازمان کو خصوصی بریفنگ دی اور ہدایات جاری کیں کہ تمام اہلکار مکمل طور پر الرٹ رہ کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائیں۔

سی پی او تنویر حسین نے واضح کیا کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں سخت گشت (پیٹرولنگ) کو یقینی بنایا جائے اور وہاں موجود غیر ضروری یا مشکوک افراد کی کڑی چیکنگ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی مکمل مانیٹرنگ اور نگرانی کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔ سی پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ کے تحفظ کے لیے فیصل آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی فول پروف اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

Post Bottom Ad Panel