Post Main Ad Panel
Read in English جڑانوالہ: فضائی آلودگی کی روک تھام اور گرد و غبار پر قابو پانے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ جاری

جڑانوالہ: فضائی آلودگی کی روک تھام اور گرد و غبار پر قابو پانے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ جاری

12 ویوز

جڑانوالہ، 3 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیا اللہ گوندل کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی اور فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایف ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے شہر میں فضائی آلودگی کی روک تھام، گرد و غبار پر قابو پانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ فیصل آباد روڈ، جھمراہ روڈ، ٹی ایچ کیو ہسپتال روڈ، اسٹیڈیم روڈ اور ان کے ملحقہ حصوں پر روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تاکہ سڑکوں پر دھول مٹی کو اڑنے سے روکا جا سکے اور ٹریفک کی روانی کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔ ض ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کے چھڑکاؤ کے دوران سڑک پر گاڑی اور موٹر سائیکل چلاتے وقت رفتار دھیمی رکھیں اور عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انتظامیہ کا عزم ہے کہ شہر کو صاف، سرسبز اور آلودگی سے پاک بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جاتے رہیں گے۔

Post Bottom Ad Panel