Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد میں بارش: واسا کا آپریشنل عملہ ہائی الرٹ، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال

فیصل آباد میں بارش: واسا کا آپریشنل عملہ ہائی الرٹ، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال

12 ویوز

فیصل آباد، پاکستان 28 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں بارش کے باعث مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر آپریشنز اور فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل صلاحیت پر چلانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واسا کے ریکارڈ کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش گلفشاں کالونی اور علامہ اقبال کالونی میں 15، 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مدینہ ٹاؤن میں 14 ملی میٹر اور غلام محمد آباد میں 13 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ ڈوگر بستی اور جیل روڈ پر 12، 12 اور گلستان کالونی میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ ڈی واٹرنگ سیٹس اور تمام بھاری مشینری کو فیلڈ میں متحرک رکھا جائے اور عملہ اپنے مقررہ پوائنٹس پر موجود رہے تاکہ پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنایا جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel