فیصل آباد: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ ستیانہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی کی رنجش پر خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزمان فیصل اور اسود نے معمولی تلخ کلامی کے تنازع پر پروین بی بی اور دیگر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ستیانہ سید غلام عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا، جن کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔