Post Main Ad Panel
Read in English چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ گرفتار، تھانہ نشاط آباد پولیس کی کارروائی

چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ گرفتار، تھانہ نشاط آباد پولیس کی کارروائی

36 ویوز

فیصل آباد: 25 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ نقدی برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث دو ملزمان الطاف اور سلیم کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان نے تنزیلہ نامی خاتون کے گھر میں داخل ہو کر نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری اقدامات کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ نقدی برآمد کر لی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے نشاط آباد پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور جائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel