Post Main Ad Panel
Read in English کینال روڈ پر تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

کینال روڈ پر تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

8 ویوز

فیصل آباد: 7 اکتوبر (ڈیجیٹیل اطلاع) ریسکیو 1122 کے مطابق بدھ کے روز فیصل آباد میں کینال روڈ پر فیصل اسپتال کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ جعفر ولد محمد عامر، 22 سالہ شاہ ذیاب ولد محمد ندیم اور تقریباً 23 سالہ ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ احمد مرتضیٰ ولد غلام مرتضیٰ اور 17 سالہ حذیفہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ضروری قانونی کارروائی کے لیے الائیڈ اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

Post Bottom Ad Panel