شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی اور موبائل فون برآمد
فیصل آباد، 19 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ محمد عاطف شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان راحیل، احمد رضا اور عثمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے شہری محمد نوید سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا تھا، جسے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا ہے کہ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔