Post Main Ad Panel
Read in English ستیانہ روڈ خانوآنہ بائی پاس چوک کے قریب شدید دھند کے باعث بس، مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم، تین مسافر زخمی

ستیانہ روڈ خانوآنہ بائی پاس چوک کے قریب شدید دھند کے باعث بس، مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم، تین مسافر زخمی

6 ویوز

فیصل آباد، 29 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں ستیانہ روڈ خانوآنہ بائی پاس چوک کے قریب شدید دھند اور حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث بس، مزدا اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں بس میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے تاہم موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ترجمان ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 50 سالہ عبدالغفار ولد مشتاق، 29 سالہ اریبہ دختر مجاہد اور 31 سالہ امیر حمزہ ولد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج معالجے کے لیے سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Post Bottom Ad Panel