Post Main Ad Panel
Read in English ستھرا پنجاب پروگرام ، فیسوں کی وصولی یکم جولائی سے کرنے کا فیصلہ، ایکسائز کو ذمہ داری سونپ دی گئی

ستھرا پنجاب پروگرام ، فیسوں کی وصولی یکم جولائی سے کرنے کا فیصلہ، ایکسائز کو ذمہ داری سونپ دی گئی

39 ویوز

فیصل آباد 24ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع)— پنجاب کے محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں صفائی کی ماہانہ فیس کے نئے نرخ مقرر کر دیے ہیں، جن کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہری گھریلو صارفین کے لیے پانچ مرلے تک کی جائیداد پر ماہانہ 300 روپے، پانچ سے 10 مرلے تک 500 روپے، 10 سے 20 مرلے تک 1,000 روپے، 20 سے 40 مرلے تک 2,000 روپے جبکہ 40 مرلے سے زائد جائیداد پر 5,000 روپے ماہانہ فیس عائد ہوگی۔

کاروباری صارفین کے لیے چھوٹے کاروبار پر ماہانہ 500 روپے، درمیانے کاروبار پر 1,000 روپے اور بڑے کاروبار پر 3,000 روپے صفائی فیس مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ بلدیات نے شہری علاقوں میں صفائی فیس کی وصولی کی ذمہ داری محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کو سونپی ہے۔

حکام کے مطابق نئے نرخ کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی کی منظوری کے بعد مقرر کیے گئے ہیں۔ سُتھرا پنجاب اتھارٹی، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، محکمہ ایکسائز اور دیگر متعلقہ اداروں کو نرخوں پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے احکامات یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

Post Bottom Ad Panel