Post Main Ad Panel
Read in English خنجر کے وار سے شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار: ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ مظفر کھوکھر کی کارروائی

خنجر کے وار سے شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار: ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ مظفر کھوکھر کی کارروائی

22 ویوز

فیصل آباد: 9 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس نے جڑانوالہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر خنجروں کے وار سے شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے والے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم شعیب نے معمولی بات پر تلخ کلامی کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری (ہارب) پر خنجروں سے شدید وار کیے تھے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس سنگین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ مظفر کھوکھر نے فوری کارروائی کی اور مرکزی ملزم شعیب گجر کو دبوچ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ اس کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر اور معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے مجرموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel