تھانہ روشن والا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں گرفتار
فیصل آباد، 28 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد کے علاقے تھانہ روشن والا کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو کر گرفتار ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روشن والا انسپکٹر رائے شاہد پرویز نے جرائم کی روک تھام کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ملزم فیض رسول ولد غلام رسول قوم ملک، سکنہ گلی نمبر 7 الٰہی آباد اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے گرفتار کر کے علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر ایس ایچ او روشن والا رائے شاہد پرویز اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔