کرائم
فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک بھائی کے قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار، پسٹل برآمد
15
ویوز
فیصل آباد، 3 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عاشق حسین اور سخاوت علی موٹر سائیکل پر شاہکوٹ روڈ پر جا رہے تھے کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر انہیں روکنے کی کوشش کی۔ نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سخاوت علی جاں بحق جبکہ عاشق حسین زخمی ہو گئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ ملک محمد عمران نے جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی اور ملزم ثقلین کو دبوچ لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل (پسٹل) بھی برآمد کر لیا ہے اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔